آپریشن ضرب عضب 13 دہشت گرد ہلاک،6 ٹھکانے تباہ

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے۔ پاک فوج کی تازہ کارروائی میں مزید 13 دہشتگرد ہلاک جبکہ 6 مشتبہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کے دوران پاک فوج دہشتگردوں کے پیچھے کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ میرانشاہ سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے بعد فورسز کی میر علی اور تحصیل شوال میں کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کی تحصیل شوال میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔پاک فضائی کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی اور 6 ٹھکانے ملیا میٹ کردیئے۔ فورسز کی اس کارروائی میں 13 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کی جانب سے 15 جون سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن ” ضرب عضب ” میں پاک فوج کو اہم کامیابیاں ملی ہیں، اب تک 500 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں ،دہشتگدوں کے سیکڑوں ٹھکانوں اور بارودی فیکٹریوں کا خاتمہ کیا جاچکا ہے،دہشتگردوں کے زیراستعمال بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ادھر شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونیوالے افراد کی دیکھ بھال کیلئے بھی پاک فوج گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store