جدہ: وزیراعظم نوازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلیمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

پاکستان اور سعودی عرب نے تمام شعبوں میں باہمی تعاون اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے دونوں ممالک ہر شعبہ میں دو طرفہ تعلقات مضبوط  بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ سلیمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ امور، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے تمام شعبوں میں باہمی تعاون اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیااور باہمی ساجھے داری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کا اظہار کیا گیا کہ دو طرفہ تعلقات کو مظبوط کرنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح پر تبادلہ ہونے چاہیے۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے مسلم دنیا میں سعودی عرب کےکردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے سعودی عرب مسلم ممالک کے استحکام اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا ایک منفرد کردار ادا کر رہا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

سعودی ولی عہدشہزادہ سعود بن عبدالعزیز نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارہ کو مزید تقویت ملی  گی۔

اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے شہزادہ سعود بن عبدالعزیز اور خصوصی سفیر سے بھی ملاقات کی۔

install suchtv android app on google app store