عید الفطر کے دوران ٹرین کرایوں میں 50 فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے

پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے دوران ٹرینوں کے شیڈول اور مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے کے کرایوں میں 50 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے دوران مسافروں کو کرایوں میں کمی کرکے عید کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عید الفطر اور اس سے اگلے دن تمام ٹرینوں میں  سفر کیلئے کرایوں میں پچاس فیصد کمی کی جارہی ہے۔

کرایوں میں کمی کی سہوت فرسٹ کلاس، بزنس کلاس، اکانومی اور سلیپر سمیت تمام کٹیگریز کے مسافروں کو حاصل ہو گی۔

کرایوں میں کمی کا اطلاق 100 ٹرینوں پر ہو گا۔

پاکستان ریلوے کرایوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آئندہ ایک دو روز میں جاری کر دیا جائیگا۔

مسافروں کو عید الفطر اور اس کے اگلے دن کے لیے ایڈوانس بکنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store