واشنگٹن: سابق صدر آصف علی زرداری امریکا پہنچ گئے

Asif Ali Zardari Asif Ali Zardari

سابق صدر آصف علی زرداری امریکا پہنچ گئے ہیں، سابق صدر اپنے دورے کے دوران اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتین کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری امریکا پہنچے تو سابق صدر کا استقبال امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کیا۔

سابق صدر کا امریکا کا یہ خصوصی دورہ ہے جس میں وہ پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن مین ہونیوالی کامیابیوں، آئی ڈی پیز کی صورتحال سمیت افغانستان کیساتھ تعلقات سے متعلق اہم امور پر بات چیت کریں گے۔

ملاقاتوں میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی سابق صدر زرداری امریکی حکام سے بات چیت کریں گے۔ ملاقاتوں کے دوران پاک امریکا تعلقات اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی قیادت کے عزم کو اجاگر کریں گے۔

install suchtv android app on google app store