امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز کی آرمی چیف، مشیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں

پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز  نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے امریکی خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنز کی ملاقات میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری، امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی شریک تھے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب بلا تفریق جاری ہے۔ پاکستان مستحکم پرامن اور متحد افغانستان پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان افغان انتخابی تنازع کا جلد اور جمہوری انداز میں حل چاہتا ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی سے ملاقات میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان خطے کی مجموعی سیکیورٹی کے مفاد میں ہے۔

install suchtv android app on google app store