ہم سب کو مل کر پاکستان کو مضبوط بنانا ہوگا۔ پرویز مشرف کا ریلی سے ٹیلی فونک خطاب

musharraf musharraf

اسلام آباد آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے سب کو مل کر پاکستان کو مضبوط کرنا ہو گا۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس سے پرویز مشرف کے فارم ہاوس چک شہزاد تک ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکا سے ٹیلی فونک خطاب میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ سب سے پہلے پاکستان کے عزم پرقائم ہیں ۔ اس وقت پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے۔ سب کومل کر ملک کو مضبوط بنانا ہے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ ان کا فارم ہاؤس پر بڑا خیال رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنی حمایت میں ریلی نکالنے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store