وزیر اعظم کی کاکول اکیڈمی کی پاسنگ آئوٹ تقریب میں شرکت، آرمی چیف نے استقبال کیا

Kakul academy Kakul academy

ایبٹ آباد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کی 129 ویں پاسنگ آوٴٹ تقریب میں شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا.وزیر اعظم کو سلامی پیش کی گئی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ تقریب میں وزیر اطلاعات پرویز رشید ، وزیر دفاع خواجہ آصف کے علاوہ اعلیٰ سول اور ملٹری حکام ، بڑی تعداد میں سفارتکار بھی بھی موجود ہیں۔ ملٹری اکیڈمی کی پرجوش دھنوں نے ماحول کو گرما دیا۔ پاس آئوٹ تقریب میں کامیاب ہونے والے کیڈٹس کا تعلق پاکستان کے ساتھ بحرین اور فلسطین سے بھی ہے جن کو اعلیٰ فوجی تربیت دی گئی۔

install suchtv android app on google app store