پاکستانی ہیکرز نے نریندرا مودی کی ویب سائٹ ہیک کر دی

بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کا انتخاب لڑنے والے نریندرا مودی کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی۔

بھارت کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدارتی امیدوار نریندرا مودی کی آفیشل ویب سائٹ کو نامعلوم پاکستانی ہیکرز نے ہیک کر دیا ہے۔ نامعلوم ہیکرز کی جانب سے نریندرا مودی کی ویب سائٹ پر بھارت کی افواج، پاکستان کے بارے میں گمراہ کن خبریں شائع کرنے والے بھارتی میڈیا، خصوصا قدامت پسند سیاستدانوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

نامعلوم ہیکرز نے نریندرا مودی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے پیغام کہا ہے کہ صدراتی امیدوار نریندرا مودی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہونے کے باوجود بھارتی مسلمانوں کے ووٹ بینک سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

install suchtv android app on google app store