کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی، اہلیہ، بیٹا اور پوتا جاں بحق

کوئٹہ میں فائرنگ کوئٹہ میں فائرنگ

 نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی اپنی اہلیہ، بیٹے اور پوتے سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حادثے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف اور گنجان آباد علاقے نواں کلی میں پیش آیا جہاں بازار سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس افسر کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس ان کی اہلیہ، بیٹا علی اور پوتے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ بچی زخمی ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرناشروع کردیے ہیں۔ پولیس نے عینی شاہدین سے مزید تفصیلات حاصل کرکے ان کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹرسائیکل پرسوار تھے جنہوں نے گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل 9 نومبر کو کوئٹہ میں ڈی آئی جی حامد شکیل کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں ڈی آئی جی سمیت 3اہلکار شہید ہوگئے تھے

install suchtv android app on google app store