بلوچستان کے علاقے تربت میں 4 لڑکیاں ندی میں ڈوب کر جاں بحق

لڑکیاں پکنک مناتے ہوئے ندی کے گہرے پانی میں چلی گئی تھیں لڑکیاں پکنک مناتے ہوئے ندی کے گہرے پانی میں چلی گئی تھیں

ضلع تربت کی ہوشاب ندی میں پانچ ڈوب گئیں جن میں سے 4 جاں بحق ہو گئیں جب کہ ایک کو بچا لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت میں پکنک کی غرض سے آنے والی فیملی کی 5 لڑکیاں ہوشاب ندی میں ڈوب گئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق پانچوں لڑکیاں پکنک مناتے ہوئے ندی کے گہرے پانی میں چلی گئی تھیں جن میں سے ایک لڑکی کو بچا لیا گیا ہے جب کہ دیگر 4 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store