سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتفاق تو نہیں مگر اس کا احترام کرتے ہیں: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا دفاع کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتفاق نہ کرنے کا اعلان کیا، کہتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتفاق تو نہیں مگر اس کا احترام کرتے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ بلوچستان ۔ کچھی کینال منصوبے کی افتتاحی تقریب میں عوام سے وعدے بھی کئے اور سابق وزیراعظم کا دفاع بھی۔

وزیراعظم نے ڈیرہ بگٹی میں کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نااہلی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتفاق تو نہیں مگر اس کا احترام کرتے ہیں، آج ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں، ملک میں انتشار ہو تو ترقی کا عمل رک جاتا ہے۔

وزیر اعظم نے شہریوں سے وعدہ کیا کہ بلوچستان کے ہر علاقے میں گیس پہنچائی جائے گی اور پانی کا مسئلہ بھی مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے ڈیرہ بگٹی میں دس کروڑ روپے کی لاگت سے ہسپتال اور گیارہ کروڑ روپے کی لاگت سے ریسکیو سینٹر بنانے کا بھی وعدہ کیا۔

ڈیرہ بگٹی میں ترقی اور خوشحالی کے اس اہم منصوبے سے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی 72 ہزار ایکڑ بنجر زمین کاشت کے قابل ہو جائےگی۔

install suchtv android app on google app store