بلوچستان:ایف سی کو پولیس اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع وزیر اعلی نے سمری منظور کرلی

وزیر اعلی نے سمری منظور کرلی فائل فوٹو وزیر اعلی نے سمری منظور کرلی

بلوچستان حکومت نے ایف سی کو پولیس کے اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعلی نے سمری منظور کرلی۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کو دیے گئے پولیس کے اختیارات کی مدت اٹھارہ اگست کو ختم ہوگئی تھی،جس پر صوبائی محکمہ داخلہ نے ایف سی کو پولیس کے اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع کی سمری وزیر اعلی بلوچستان کو ارسال کی جو انہوں نےمنظوری کرلی۔

محکمہ داخلہ نے وزیر اعلیٰ کی منظور کردہ سمری وفاقی وزرات داخلہ کو بھجوائی ہے،وفاقی وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store