حساس اداروں کی کارروائیاں: ملتان اور پشین سے انصارالشریعہ کے 2 کارندے گرفتار

حساس اداروں کی کارروائیاں: ملتان اور پشین سے انصارالشریعہ کے 2 کارندے گرفتار حساس اداروں کی کارروائیاں: ملتان اور پشین سے انصارالشریعہ کے 2 کارندے گرفتار

حساس اداروں نے ملتان اور پشین میں کارروائیوں کے دوران انصارالشریعہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

گزشتہ روز کراچی سے انصارالشریعہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی کو گرفتار کیا گیا تھا جس نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی تنظیم اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکوں پر مشتمل ہے۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے انصار الشریعہ کے دہشت گرد طلحہ انصاری کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گرد کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپوں سے فرار ہوکر روپوش ہوا تھا جب کہ اس کے متعدد ساتھی کراچی میں گرفتار ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ طلحہ انصاری کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد میں بھی حساس اداروں نے کارروائی کی اور سائٹ ایریا میں گلشن زیل پارک کے قریب واقع انصارالشریعہ سے مبینہ تعلق رکھنے والے مفتی حبیب اللہ کے گھر کی تلاشی لی اور اس دوران لیپ ٹاپ اور دستاویزات تحویل میں لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے مفتی حبیب اللہ کو گزشتہ روز پشین سے گرفتار کیا تھا، مفتی حبیب اللہ آخری بار تقریباً 3 ماہ قبل حیدرآباد آیا تھا اور وہ حیدرآباد کے ہی دو مدرسوں میں پڑھتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مفتی حبیب کے گھر سے برآمد ہونے والی دستاویزات اور لیپ ٹاپ سے تحقیقات میں مدد لی جائے گی۔

واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خواجہ اظہار پر حملے کی تحققیات کررہے ہیں جب کہ حملے میں انصار الشریعہ نامی تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store