بلوچستان میں ایف سی قافلے پر حملہ، تین اہلکار شہید

 فرنٹیئر کور فائل فوٹو فرنٹیئر کور

بلوچستان کے ضلع واشک میں فرنٹیئر کور کے قافلے پر شدت پسندوں کے حملے میں کم از کم تین اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

سینئر ایڈمنسٹریشن آفیشل نے بتایا کہ مسلح شدت پسندوں ضلع پنجگور اور ضلع واشک کی سرحد پر ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک افسر سمیت تین اہلکار زخمی بھی ہوئے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا جبکہ شدت پسند فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی دستہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور حملے میں ملوث ملزمان کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے البتہ فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

دہشت گردی کے واقعے کے بعد واشک اور پنجگور کی سرحد پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store