بلوچستان کی سلامتی اور ترقی انتہائی اہم ہے: جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچستان کا دورہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچستان کا دورہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ بلوچستان کی سلامتی اور ترقی ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔ بلوچستان میں امن کیلئے ریاستی اداروں سے تعاون جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا تربت اور گوادار کا دورہ۔۔۔عید کا دوسرا دن بھی جوانوں کے ساتھ گزارا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید عید کے دوسرے روز بلوچستان کے علاقے گوادر اور تربت پہنچے۔

جوانوں سے خطاب میں سپہ سالار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دور دراز اور مشکل ترین علاقوں میں کام کرنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے، ہم اپنےعزم اور حوصلے کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی سلامتی اورترقی ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔بلوچستان میں امن کیلئے ریاستی اداروں سے تعاون جاری رکھیں گے۔بلوچستان کےتمام ترقیاتی منصوبےمکمل ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر آرمی چیف نے شہید میجر جمال شیران کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔میجر جمال نے سترہ جولائی دو ہزار سترہ کو حیات آباد مین جام شہادت نوش کیا تھا۔۔پاک فوج کے سربراہ نے دورے کے دوران قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔

install suchtv android app on google app store