احتساب سےجمہوریت کوخطرہ نہیں ہوتا: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا،آرٹیکل 62 اور 63 سب پر لاگو ہونا چاہیے۔

تفصیلات کےمطابق امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی صادق و امین نہیں تو اسے اقتدار پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاست دانوں سمیت سب کااحتساب چاہتی ہے اور کرپشن کے خلاف اپنی مہم جاری رکھیں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ دولت ملک سے لوٹ کربیرون ملک منتقل کی جاتی ہے اگر دولت لوٹنے والوں کو پکڑاجاتاہے تو کہا جاتاہے کہ جمہوریت کوخطرہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ نواز شریف صاحب کو نااہل کیا گیا تو کہا گیا سب ادارے غلط ہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین سے صادق اورامین کی شق کوختم نہیں کرنے دیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ کرپشن اورملک ساتھ ساتھ نہیں چل سکتا پہلے نظریاتی کرپشن کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہواپھرنظریاتی کرپشن کی وجہ سے ملک صوبائیت میں تقسیم ہوا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک کے عوام بے حال علاج اور روزگارسے بھی محروم ہے اورحکمرانوں کے کاروبار دن دگنی اور رات چوکنی ترقی کر رہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store