مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،4دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں چارعسکریت پسندہلاک ہوگئے۔ فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں چارعسکریت پسندہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقہ کنک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران 4عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیاہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی طرف سے علاقہ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران مشتبہ افراد نے اُن پر فائرنگ شروع کردی۔

مستونگ کے قریب پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جارہی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store