پنجگور میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

پنجگور میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق پنجگور میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ پنجگور کے سرحدی علاقے میں ہوا، دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ڈی سی پنجگور عبدالجبار بلوچکا کہنا ہے کہ دھماکہ پاک ایران سرحدی علاقے چیدگی کے مقام پر ہوا ہے، دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store