کوئٹہ سے اغواء ہونیوالے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن بازیاب

 بلوچستان کے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان فائل فوٹو بلوچستان کے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان

کوئٹہ سے چار ماہ قبل اغوا ہونے والے بلوچستان کے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان گھر واپس پہنچ گئے۔

عبداللہ جان کو 15 مارچ کو کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ گھر سے دفتر جارہے تھے۔

انہیں اس وقت اغوا کیا گیا جب ملک بھر میں چھٹی مردم شماری جاری تھی اور محکمہ تعلیم سمیت سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد اس عمل کا حصہ تھی۔

ان کے بیٹے عتیق نے بتایا کہ عبداللہ جان گھر پہنچ گئے ہیں، لیکن ان کی صحت کمزور ہے۔

مزید جانئیے: کوئٹہ سے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان اغوا

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ عبداللہ کو سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں بازیاب کرایا یا اغوا کاروں نے انہیں تاوان وصول کرنے کے بعد آزاد کردیا۔

بلوچستان کے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل عبدالرزاق چیمہ، صوبائی وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے عبداللہ جان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

ان کے اغوا کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تھی۔

install suchtv android app on google app store