این اے 260 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری، سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات	فائل فوٹو سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ 4لاکھ 60ہزار202 ووٹراپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کیلئے 407 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ حلقے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پاک فوج کے جوانوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال کے بعدخالی ہونے والی نشست این اے 260 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ ضمنی انتخاب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 17 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

حلقے میں ضمنی انتخاب کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں تعطیل ہے۔

ووٹرز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ایک ہزار112 پولیس ، 2ہزار 442 ایف سی ، اور لیویز کے 516 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو سٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store