بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی اولین ترجیح ہے: آرمی چیف

  • اپ ڈیٹ:

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انھیں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے فوج، ایف سی، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے میں صوبائی انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے بلوچستان کی معاشی اور سماجی صورتحال میں بہتری کو بھی سراہا اور کہا کہ بہتری کے نتیجےمیں کئی فراری ہتھیار ڈالنے کیلئے تیار ہیں۔

اس موقع پر افسران سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستان کےعوام کیلئے ہے۔ پاک فوج عوام کی حمایت کیساتھ فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پر میری خاص توجہ مرکوز ہے۔ بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی میں دیگر صوبوں کے برابر لانا اولین ترجیح ہے۔

install suchtv android app on google app store