آپریشن ردالفساد؛ کالعدم بی ایل اے کے عبدالرسول عرف استاد نے ہتھیار ڈال دیئے: آئی ایس پی آر

آپریشن ردالسفاد کے دوران اہم کامیابی آپریشن ردالسفاد کے دوران اہم کامیابی

ملک بھر میں جاری آپریشن ردالسفاد کے دوران سیکیورٹی فورسز کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بلوچستان میں بی ایل اے کے اہم رکن عبدالرسول عرف استاد نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں جاری آپریشن ردالسفاد کے دوران سیکیورٹی فورسز کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

بلوچستان میں بی ایل اے کے اہم رکن عبدالرسول عرف استاد نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایل اے کے اہم کمانڈر کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے بعد بلوچستان میں ریاست کی رٹ مزید مضبوط ہوئی ہے۔

دوسری جانب ایک اور کارروائی میں ایف سی نے کوئٹہ کے سبزل روڈ پر بارودی مواد کو ناکارہ بناکر دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

install suchtv android app on google app store