ٹریفک وارڈن کو کچلنے والے ایم پی اے کے ساتھ جیل میں وی آئی پی سلوک

ٹریفک وارڈن کو کچلنے والے ایم پی اے کے ساتھ جیل میں وی آئی پی سلوک ٹریفک وارڈن کو کچلنے والے ایم پی اے کے ساتھ جیل میں وی آئی پی سلوک

کوئٹہ میں ٹریفک وارڈن کو کچلنے کے الزام میں گرفتار مجید اچکزئی پر پولیس کی کرم نوازی کا سلسلہ جاری ہے۔

مجید اچکزئی کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے پولیس متحرک نظر آتی ہے جس کے باعثایم پی اے کے ٹھاٹ باٹ تھانےمیں بھی کم ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔لاک اپ میں موجود بلوچستان اسمبلی کے رکن کے لئے پولیس نے ائیر کنڈیشنر لگوا دیا ہے جہاں اب گرمی سے محفوظ رہ سکیں گے۔

واضح رہےکہ چند روز قبل سب انسپکٹر حاجی عطااللہ جی پی او چوک پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ انہیں ایم پی اےمجیدخان اچکزئی کی گاڑی نےٹکر ماری تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوئےتھے۔ پولیس حکام کےمطابق حاجی عطااللہ فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئےتھے۔

install suchtv android app on google app store