کلبھوشن کا فیصلہ دی ہیگ میں نہیں مری کی پہاڑیوں پر ہوا: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا ہے کہ کلبھوشن کا فیصلہ دی ہیگ میں نہیں مری کی پہاڑیوں پر ہوا ہے، انہوں نے فاٹا میں انگریز کے قانون کی حمایت پر اچکزئی سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے پاور شو میں خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی مخالفین پر برس پڑے، بولے کہ ایف سی آر قانون ختم کرنے کی سب نے حمایت کی، محمود اچکزئی انگریز کے قانون کے محافظ بن گئے، انہیں چاہئے کہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں، وہ عوام میں پختونوں کے لیڈر ہیں، بند کمرے میں نواز شریف کو سلام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غربت زیادہ ہے تو غیرت بھی ہے، بلوچستان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے ن لیگ پر الزام لگایا کہ کلبھوشن کا فیصلہ دی ہیگ میں نہیں بلکہ مری کی پہاڑیوں پر ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store