نواز شریف پر قوم کواعتماد نہیں: عمران خان

ایوب اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں مکمل ایوب اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں مکمل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو نوازشریف پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔ انھوں نے خبردار کیاکہ سڑکوں پر نکلنے کے لیے ہمیں مجبور نہ کیا جائے۔

کوئٹہ میں پی ٹی آئی کےجلسےسے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ اللہ نے ہمارےپاکستان کو ہر قسم کی چیزیں دیں۔ پاکستان تمام وسائل سےمالامال ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ملک میں غربت اور بیروزگاری ہے۔

عمران خان نےسوال کیا کہ تمام وسائل کے باوجود ملک میں غربت کیوں ہے؟ عوام کوسمجھنا ہوگا کہ مستقبل کی منزل کہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے ایسٹ انڈیا کمپنی تھی، اب شریف فیملی لمیٹڈ ہے۔ شریف فیملی کیساتھ اور بھی خاندانوں کی کمپنیاں ہیں۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ 8 سو ارب روپے منی لانڈرنگ سے دبئی گئے۔

عمران خان نے دعوی کیا کہ فضل الرحمان، اسفندریار، اچکزئی نے بھی کمپنیاں بنائیں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں آصف زرداری کی کمپنیاں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کا ایک ہزار ارب روپے چوری ہو کر باہر جاتا ہے، یہی پیسہ ملک میں خرچ ہو تو کتنی نوکریاں نکلیں گی۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم کا اثاثہ عوام ہوتے ہیں۔ عمران خان نے بتایا کہ پختونخوا کا سالانہ بجٹ 110 ارب روپے ہے۔ سب سے زیادہ ڈاکہ بلوچستان میں ڈالا جا رہا ہے۔

عمران خان نے انکشاف کیا کہ مشتاق رئیسانی نے ڈھائی ارب روپے چوری کیا اورعوام کی جیب پر ڈاکہ مارا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو کرپشن کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

انھوں نے کہاکہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کااعتراف کیا۔ انھوں نے سوال کیا کہ نواز شریف آپ کے بھارت میں کیا مفادات ہیں۔ کاروباری شخص جندال آکرکلبھوشن کو بچا لیتا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پختونخوا میں لوگ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ پختونخواکی پولیس پاکستان کیلئے مثال بن چکی ہے۔

موقع ملا تو بلوچستان کی پولیس کو بھی ٹھیک کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو گیس، بجلی اور نہ پانی پورا ملتا ہے۔ ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں صوبوں کو تمام حقوق ملیں گے۔

install suchtv android app on google app store