چمن پاک افغان سرحد تیرویں روز بھی بند

چمن پاک افغان سرحد تیرویں روز بھی بند فائل فوٹو

چمن پاک افغان سرحد تیرویں روز بھی بند ہے ،باب دوستی کی بندش سے نیٹوسپلائی،افغان ٹریڈ ٹرانزٹ سمیت تمام تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

پانچ مئی کو چمن میں افغان فورسسز کی دراندازی کے بعد بند سرحد کے دونوں جانب ہزاروں شہری سرحد کھولنے کی منتظر ہیں ،جبکہ 13 روز سے تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں، باب دوستی کھولنے اوردوطرفہ تجارت کی بحالی کیلیے باہمی رابطے جاری ہیں ۔

دوسری جانب کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں بدستور سیکیورٹی فورسز موجود ہے مگر مردم شماری کا عمل اب تک شروع نہیں کیا جا سکا ۔

install suchtv android app on google app store