مستونگ میں دھماکے سے 4 ایف سی اہلکار زخمی

مستونگ میں دھماکے سے 4 ایف سی اہلکار زخمی مستونگ میں دھماکے سے 4 ایف سی اہلکار زخمی

اسپلنجی کے علاقے میں روڈ کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ایف سی کی گاڑی مستونگ میں معمول کی گشت پر تھی کہ اسپلنجی کے علاقے میں روڈ کنارے نصب دھماکا خیز مواد کی زد میں آ گئی جس سے گاڑی میں موجود 4 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے چاروں اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مستونگ میں ڈپٹی چیرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 30 افراد شہید اور 37 زخمی ہو گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store