بلوچستان اسمبلی: پی بی 7 زیارت کا ضمنی انتخاب، جے یو آئی ف کامیاب

 حلقہ پی بی 7 زیارت میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہو رہی ہے فائل فوٹو حلقہ پی بی 7 زیارت میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہو رہی ہے

زیارت میں حلقہ پی بی 7 پر ضمنی انتخاب میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کےمطابق جے یو آئی ف کے امیدوار خلیل دومڑ کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تمام 59 پولنگ اسٹیشنز سےموصول ہونے والے نتائج کےمطابق جے یو آئی ف کے امیدوار خلیل دومڑ 13 ہزار 211 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار نور محمد گیارہ ہزار چار سو اکتالیس ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرر ہے۔

پشتون خوا میپ کے امیدوار سردار حبیب آٹھ ہزار تین سو تنتالیس ووٹ لے سکے۔ جے یو آئی ف کے امیدوار کی کامیابی پرکارکنوں نے جشن منایا۔

install suchtv android app on google app store