بلوچستان میں قیام امن فورسز کی قربانیوں کا نتیجہ ہے: چوہدری نثار

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سرخرو ہوا ہے، وزیر داخلہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سرخرو ہوا ہے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ملک دشمن کو پسپا کر دیا ہے۔ امن کے درپے دشمن تاک لگائے بیٹھا ہے مگر فتح ہماری ہو گی ۔ چوہدری نثار نے پاک فوج اور ایف سی کی قربانیوں کو بھی سراہا ۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے لورائی لائی میں ایف سی کی پاسنگ آوٗٹ پریڈ سےخطاب میں بلوچستان میں قیام امن میں ایف سی کے کردار کو بھر پور انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن کیلئے ایف سی کی جدوجہد اور قربانیاں نا قابل فراموش ہیں ۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فورسز نے دشمنوں کا صفایا کر دیا ہے۔ فورسز کو ملکی سلامتی اور امن پر میلی آنکھ رکھنے والے دشمنوں سے نجات پانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا دائرہ اور وسیع کرنا ہوگا ۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بلوچستان کی عوام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے بہت مشکل وقت گزارا ہے ۔

اس لیے ایف سی اہلکاروں کو اپنی وردی کا فرض نبھاتے ہئوے انکی بھر پور مدد کرنا ہو گی۔ چوہدری نثار نے پاس آوٹ ہونیوالے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز سے انہین دلیری سے مقابلہ کرنا ہوگا ۔

install suchtv android app on google app store