گوادر کے لئے مثالی ترقی کا دورہ شروع ہو چکا: وزیر اعظم نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف اسکرین گریپ وزیر اعظم نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ گوادر کے لیے خوشحالی کا دور شروع ہورہا ہے،اس کی تقدیر بدلنے والی ہے، عوام گواہ ہیں کسی اور نے گوادر کے لیے کچھ نہیں کیا۔  گوادر کی ترقی آج کامشن نہیں بلکہ یہ 1991 میں میرا خواب تھا کہ گوادر کو سٹی پورٹ بناؤں۔

بلوچستان کےشہرگوادر میں وزیراعظم پاکستان نوازشریف نےجلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ گوادر آکر بہت خوشی ہورہی ہےاپنی خوشی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم پاکستان کاکہناتھاکہ گوادر کو بہترین پورٹ سٹی بنانا چاہتے تھے،اس کے بعد بہت سی رکاوٹیں آئیں اورہماری حکومت ختم ہوگئی۔انہوں نےسوال کیاکہ ہمارے بعد کسی نے گوادر پر توجہ کیوں نہیں دی؟

انہوں نےکہاکہ آج گوادر ایک بار پھر ترقی کی راہ پر چل نکلا ہےاس شہرکی ترقی میرا خواب ہےجس کوتعبیرملنے والی ہے۔

نوازشریف نےکہاکہ بلوچستان میں 1100کلومیٹرکی سٹرکیں بن رہی ہیں ۔انہوں نےکہاکہ ان علاقوں میں سٹرکیں بنائیں جہاں دہشت گردی اور انتہاپسندی تھی۔

وزیراعظم پاکستان نےکہاکہ ہم بلوچستان میں سٹرکیں بناکر امن بھی قائم کررہے ہیں اس صوبےمیں کیا کچھ ہورہا ہے لوگوں کوپتہ ہی نہیں تھا۔

نوازشریف نےکہاکہ ترقی کا ہر راستہ بلوچستان سے نکلتا نظر آرہا ہےجبکہ پاکستان ایشیا کا اور بلوچستان پاکستان کا ٹائیگر بنے گا۔

وزیراعظم نےکہاکہ بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر پر 19ارب روپےخرچ آرہاہےانہوں نےکہاکہ ہم کوئی کوئی احسان نہیں کررہے ماضی کا قرض جھکا رہے ہیں۔

گوادر میں جلسے سے خطاب میں نوازشریف نےکہاکہ تاریخ میں بلوچستان میں پہلے کبھی ایسی ترقی نہیں ہوئی۔انہوں نےکہاکہ تمام سٹرکیں مکمل ہوگئیں تو بلوچستان خوبصورت نظارہ پیش کرے گا۔

وزیراعظم پاکستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ قدم بڑھاؤ ثنااللہ زہری نوازشریف تمہارے ساتھ ہے۔

میاں محمد نوازشریف نےکہاکہ آج گوادر کی زمینیں سونے سے بھی زیادہ قیمتیں ہوچکی ہیں۔انہوں نےکہاکہ سرمایہ کاروں نے یہ زمینیں معمولی رقم سے خریدی تھیں۔

وزیراعظم پاکستان نےگوادر میں یونیورسٹی کی تعمیر سے متعلق کہاکہ یہاں ایک ایسی یونیورسٹی بنائیں گےجواسلام آباد کی یونیورسٹی کومات دے دے۔

نوازشریف نےکہاکہ شابی موضع میں500ایکڑزمین یونیورسٹی کےلیےخریدلی ہےاور بہت جلدایک ارب روپے مختص کریں گے۔انہوں نےکہاکہ گوادر میں 300بستر کا اسپتال بنایاجائےگااورہیلتھ کارڈ کے ذریعے غریبوں کا مفت علاج بھی کیاجائےگا۔

وزیراعظم نے خطاب کےدوران کہاکہ جس ہوٹل میں ٹھہراتھا وہاں لکھا تھا یہ پانی پینے کے لائق نہیں اگرہوٹل کاپانی پینے کے قابل نہیں تو باقی کا کیا حال ہوگا۔انہوں نےکہاکہ لوگوں کے گھروں تک پینے کا پانی پہنچائیں گے۔

گوادر کے نوجوانوں سے متعلق نوازشریف نے اعلان کیاکہ 50نوجوانوں کو چینی زبان سیکھنے کےلیے چین بھیجیں گے اس کے علاوہ بلوچستان کے 50بہترین طلبا کواعلیٰ یونیورسٹی میں داخلہ دیں گے۔

گوادر کی گلیوں اور سیوریج نظام سے متعلق وزیراعظم نے ایک ارب روپے کا اعلان کرتے ہوئےکہاکہ یہ پیسے بہت جلد بلوچستان حکومت کو مل جائےگی۔

install suchtv android app on google app store