کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بم دھماکا،تین ایف سی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بم دھماکا فائل فوٹو کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بم دھماکا

سریاب روڈ کیچی بیگ کے قریب سڑک کنارے نصب دھماکے میں ایف سی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ کیچی بیگ کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 3 ایف سی اہلکار محمد جاوید، قدرت اللہ، عبدالرؤف اورایک راہ گیر شامل ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایف سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جب کہ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

فورسز کے اعلی حکام بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے جب کہ شہر کی جانب آنے اور جانے والی ٹریفک کو بھی روک دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store