آپریشن ردالفساد: دتہ خیل سے اسلحہ برآمد، کوئٹہ میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنادیا گیا

آپریشن ردالفساد: دتہ خیل سے اسلحہ برآمد، کوئٹہ میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنادیا گیا فائل فوٹو

آپریشن ردالفساد کے تحت پاک فوج اور سیکیوریٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں دتہ خیل شمالی وزیرستان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمدکرلیا گیا ہےجبکہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،کراچی میں غیرقانونی طورپرمقیم پانچ غیرملکیوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے شیرانی گاوں میں کاروائی کی،آپریشن ردالفساد کے تحت کی گئی کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ گولہ برود برآمد کی گیا،برآمد کیا گیا اسلحہ دہشتگرد شیرانی گاوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر مشکوک چیز کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔سبزل روڈ سے ملحقہ شاہراہوں کو بند کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔بی ڈی ایس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ذرائع کے مطابق بم دیسی ساختہ اور چار سے پانچ کلو وزنی تھا۔آر پی او اور ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بم کی اطلاع دینے والے کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائی گئ ہے اور سعودآباد،لیاقت آباد،ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 غیرملکی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

install suchtv android app on google app store