بلوچستان: فوجی قافلے کے قریب دھماکے میں کیپٹن سمیت 3 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع آواران میں فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 3 سپاہی شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں فوجی قافلے کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا جس میں قافلے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے سے کیپٹن سمیت 3 سپاہی شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن طحہٰ، سپاہی کامران ستی اور سپاہی مہترجان شامل ہیں جب کہ دھماکے میں 2 سپاہی زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store