چمن میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا سے 2 ایف سی اہلکار زخمی

چمن میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا سے 2 ایف سی اہلکار زخمی فائل فوٹو چمن میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا سے 2 ایف سی اہلکار زخمی

صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آکر فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کے 2 اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔

ایف سی ذرائع کے مطابق بم کو چمن کے علاقے بوگرا کاریز میں ایک پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا، جس کے ذریعے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں اور علاقے کو سیل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں متعدد کالعدم گروپ اور علیحدگی پسند بلوچ تنظیمیں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مصروف ہیں، ان کارروائیوں میں سیکڑوں لیویز، ایف سی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

صوبے کی انتظامیہ نے ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف آپریشنز اور کارروائیوں کا آغاز کررکھا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں کی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ صوبائی انتظامیہ نے متعدد مرتبہ اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہندوستان کی خفیہ ایجنسی 'را' ملوث ہے۔

install suchtv android app on google app store