ایف سی بلوچستان کا کالعدم تنظیم کے خفیہ ٹھکانوں کیخلاف آپریشن

ایف سی بلوچستان کا کالعدم تنظیم کے خفیہ ٹھکانوں کیخلاف آپریشن ایف سی بلوچستان کا کالعدم تنظیم کے خفیہ ٹھکانوں کیخلاف آپریشن

ایف سی بلوچستان نے کالعدم تنظیم کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق ایف سی بلوچستان نے کاہان کے قریب پشین کے علاقے میں سرچ اور کارڈن آپریشن کیا، اس آپریشن کے دوران خفیہ ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا، سرچ آپریشن کالعدم بی ایل اے کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف کیا گیا۔

اسلحے میں سات ٹینک شکن بارودی سرنگیں، پچاس مارٹر گولے ملے ہیں، برآمد اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ گنوں کی چار ہزار گولیاں اور پانچ دستی بم بھی شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store