پاک نیوی نے کھلے سمندر میں ڈوبتے 18 ماہی گیروں کو بچالیا

پاک نیوی نے کھلے سمندر میں ڈوبتے 18 ماہی گیروں کو بچالیا پاک نیوی نے کھلے سمندر میں ڈوبتے 18 ماہی گیروں کو بچالیا

پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبتی کشتی سے 18مچھیروں کو بچالیا۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد اورماڑہ کے ساحل کے قریب ڈوبتی کشتی سے 18مچھیروں کو زندہ بچالیا۔

الرحمان نامی کشتی 25دسمبر 2016کو 18مچھیروں کے ساتھ کراچی سے روانہ ہوئی، جس کے دونوں انجن دورانِ سفر خراب ہوگئے۔ جناح نیول بیس اورماڑہ میں مشکل سے دوچار کشتی سے پیغام موصول ہوا کہ کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوچکا ہے اور اگر بروقت امداد نہ پہنچی تو کشتی پر موجود18انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

پیغام ملتے ہی پاک بحریہ کی امدادی ٹیم کو جناح نیول بیس اورماڑہ سے فوراَ روانہ کیا گیا جو بروقت جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ پاک بحریہ کی امدادی ٹیم پورے آپریشن کے دوران اونچی سمندری لہروں، تیز ہواوں، انتہائی خراب موسم اور دُھندکا سامنا کرنا پڑا۔ کمانڈر جناح نیول بیس نے امدادی کرافٹ سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی بذاتِ خود نگرانی کی۔

پاک بحریہ کی امدادی ٹیم نے تین گھنٹے کی مسلسل کاروائی کے بعد تمام 18مچھیروں کو ڈوبتی کشتی سے بحفاظت نکال لیا ۔نا مساعد حالات کا سامنا کرنے کے بعدمچھیروں کی حالت خراب ہوچکی تھی جنہیں پاک بحریہ کے جناح نیول بیس اورماڑہ لایا گیا اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔

install suchtv android app on google app store