دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے:صدر

صدر نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا فائل فوٹو صدر نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا

 ممنون حسین نےکہاہےکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سےملک میں اقتصادی سرگرمیوں کوفروغ ملےگا۔ 

صدر ممنون حسین نے معاشرے کے تمام طبقوں پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے بڑے منصوبوں کی تکمیل کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ کو مسترد کر دے۔وہ آج کوئٹہ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کر رہے تھے۔  انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کا کسی مخصوص گروپ یا جماعت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ان سے پورے ملک کو فائدہ ہو گا۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حوالہ دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شاہراہوں اور توانائی کے متعدد منصوبے اور گوادر میں بندرگاہ اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ضرب عضب آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جبکہ کراچی آپریشن کے بھی مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ 

دریں اثناء صدرممنون حسین نے آج گورنر ہائوس کوئٹہ میں بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی سے ملاقات کی۔انہوں نے صوبےخصوصاً گوادر بندرگاہ کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل کوئٹہ پہنچنے پرصوبائی وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،صوبائی وزراء اور دیگر سرکاری حکام نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔دو روزہ دورے کے دوران صدر کوئٹہ میں ارکان پارلیمنٹ اور صحافیوں سمیت مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔

install suchtv android app on google app store