لسبیلہ میں مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

لسبیلہ کی تحصیل اوتھل کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 8 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جبکہ 8 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں رواں سال ٹریفک حادثے میں اسی شاہراہ پر 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ نے ایک حکم میں صوبے بھر میں گاڑیوں کے لیے شاہراہوں پر حدِ رفتار مقرر کرنے کا حکم دے رکھا ہے تاہم اس پرکم ہی عملدرآمد ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store