کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکا، ایک شخص ہلاک

کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکا ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

پولیس نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

اس بازار میں عید کی خریداری کے باعث بہت زیادہ رش تھا اور دھماکے سے بی تعداد میں لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا خطرہ ہے۔

install suchtv android app on google app store