کراچی میں ڈینگی بخار ایک بار پھر سر اٹھارہا ہے ایک ہفتے میں 2 افراد ڈینگی بخار سے انتقال کرگئے۔

dengue fever dengue fever

کراچی: شہر میں ڈینگی بخار ایک بار پھر سر اٹھارہا ہے اور ایک ہفتے کے دوران شہر میں 2 افراد ڈینگی بخار سے انتقال کرگئے۔

کراچی میں اب تک ڈینگی بخار سے 1300 افراد ھسپتال میں داخل ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی شکور عباسی کا کہنا ہےکہ شہری ڈینگی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیا ر کریں اور گھروں میں مچھروں کی افزائش نہ ہونے دیں جب کہ واٹر ٹینکوں کی صفائی رکھیں اور پانی کو کھلا نہ چھوڑیں۔

install suchtv android app on google app store