بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے میں پاکستان کی شاندار کار کردگی کوسراہاہے

بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے میں پاکستان کی شاندار کار کردگی  کوسراہاہے فائل فوٹو

بل اینڈMelinda گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں شاندارپیشرفت کو سراہاہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار نیویارک میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔

بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کااعادہ کیا۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے خصوصاً پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے بل اینڈ Melinda گیٹس فاؤنڈیشن کی کاوشوں پربل گیٹس کاشکریہ ادا کیا۔

بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پولیو فری پاکستان کا عزم قابل تعریف ہے۔ اس کے علاوہ بل گیٹس نے پاکستان میں حفاظتی ٹیکوں اور پاکستان میں عام آدمی کی مالیاتی خدمات کے لئے بھی کام کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store