کراچی میں چھ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی میں چھ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کراچی میں چھ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

شہر قائد میں چھ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، مہم کے دوران ایک سو اٹھاسی یونین کونسلوں میں میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج سے چھ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، مصروفیت کے باعث کمشنر کراچی مہم کا افتتاح نہیں کرسکے چھ روزہ مہم کے دوران بائیس لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

چھ روزہ مہم ایک سو اٹھاسی یونین کونسلوں میں چلائی جائے گی، اس دوران نو ہزار پولیو ٹیمیں ان یونین کونسلز میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی، ٹیم چار افراد پر مشتمل ہو گی، مہم میں ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے چھ ہزار رینجرز اور پولیس اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، انسداد پولیو مہم اکیس ستمبر تک جاری رہے گی۔

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو تحفظات ہیں وہ اسپتال جا کر بچوں کو قطرے پلوائیں۔

install suchtv android app on google app store