ایک ناشپاتی روانہ کھائیں، کئی بیماریاں دور بھگائیں

ناشپاتی فائل فوٹو ناشپاتی

روزانہ ایک ناشپاتی کھانے کی عادت کینسر، موٹاپے اور بخار سمیت مختلف امراض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ پھل کم کیلوریز کے ساتھ جسم کو مختلف اینٹی آکسائیڈنٹس بھی فراہم کرتا ہے۔

امریکا کی لوزیانے اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناشپاتی میں وٹامن سی، وٹامن کے اور کاپر جیسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جسمانی خلیات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو روک کر جلد کی صحت کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ ناشپاتی میں کافی مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے جو جسم کیلئے نقصاندہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاکر امراض قلب سے تحفظ دیتا ہے۔

اس پھل کو روزانہ کھانے کی عادت فالج کا خطرہ بھی 50 فیصد تک کم کردیتی ہے۔ تحقیق کے مطابق روزانہ ایک ناشپاتی کھانے کی عادت خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ 34 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔ روزانہ ناشپاتی کھانے والے افراد کے موٹے ہونے کا امکان 35 فیصد تک کم ہوتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ناشپاتی کیلشیئم کو جسم میں جذب ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس میں موجود گلوکوز کی مقدار کمزوری کی صورت میں فوری توانائی فراہم کرتی ہے۔ یہ گلوکوز بہت جلد جسم میں جذب ہوکر توانائی کی شکل میں ڈھل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ناشپاتی ہڈیوں کے بھربھرے پن سے نجات دلا کر انہیں مضبوط کرتا ہے۔

یہ پھل اپنی تاثیر میں ٹھنڈا ہوتا ہے اور یہ ٹھنڈک بخار کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق فولک ایسڈ حاملہ خواتین کیلئے بہت اہم ہے تاکہ بچے پیدائشی معذوری سے بچ سکیں۔ ناشپاتی میں بھی فولک ایسڈ موجود ہوتا ہے اور دوران حمل اس کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store