یہ ورزش ذیابیطس جیسے مرض کو آپ سے دور رکھے

یہ ورزش ذیابیطس جیسے مرض کو آپ سے دور رکھے فائل فوٹو یہ ورزش ذیابیطس جیسے مرض کو آپ سے دور رکھے

ذیابیطس ایسا خاموش قاتل ہے جو پورے جسم کو مختلف بیماریوں کا شکار بنا دیتا ہے مگر زندگی میں اس کا شکار ہونے سے بچنا چاہتے ہیں تو ایک ورزش کو عادت بنالیں۔

یہ دعویٰ اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ناوار یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک خاص قسم کی ورزش ذیابیطس جیسے مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ہائی انٹینسیٹی انٹرول ٹریننگ کو عادت بنالینا انسولین کی شدید مزاحمت کے خلاف جدوجہد کرکے ذیابیطس کو حملہ آور ہونے سے روکتا ہے۔

اسپین میں ہونے والی تحقیق کے دوران چالیس خواتین کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا، جن میں سے ایک کو انسولین کی شدید جبکہ دوسرے کو ہلکی نوعیت کی مزاحمت کا سامنا تھا۔

ان گروپس کو 10 ہفتوں کے لیے سخت ورزشوں کے پروگرام سے گزارا گیا۔

انسولین کی شدید مزاحمت کے دوران جسم انسولین پر ردعمل ظاہر کرنے میں ناکام ہونے لگتا ہے، جو کہ جسم کو مسلز اور جگر میں گلوکوز کو پراسیس کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس میں ناکامی ذیابیطس کا باعث بنتی ہے۔

اس پروگرام سے گزرنے والی بیشتر خواتین میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرے میں کمی آئی جبکہ گلوکوز لیول کم اور انسولین کا لیول معمول پر آگیا۔

اس سے قبل ڈنمارک میں ہونے والی ایک دوسری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اس طرح کی ورزش اور مخصوص غذا لوگوں کے لیے گلوکوز کی سطح میں کمی لانے میں مدد دینے والی ادویات کی ضرورت ختم کردیتی ہے۔

کوپن ہیگن ہاسپٹل کی تحقیق میں سو مریضوں کا جائزہ لیا گیا جو کہ ذیابیطس کے شکار تھے، انہیں سخت ورزوں اور پھلوں و فائبر سے بھرپور غذاﺅں کا استعمال کرایا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ طرز زندگی ذیابیطس کے مرض میں کمی آتی ہے اور گلوکوز کی سطح معمول پر لانے کے لیے ادویات کے استعمال کی ضرورت کم ہوجاتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

install suchtv android app on google app store