ادویات نہ ملنے کی شکایت پر وزیر اعلی پنجاب کا اظہار برہمی

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کہتے غریبوں کا نمائندہ ہوں، حکومت کی جانب سے فندز میں کمی نہ ہونے کے باوجود مریضوں کو مفت ادویات نہ دینا برداشت نہیں کرونگا۔ انہوں نے کہا عوامی شکایات ناقابل برداشت ہیں، دوائیاں سو فیصد مفت ملنی چاہئے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کذنی سنٹر ملتان کا دورہ کیا ،اور مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ادویات اور علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا بعض مریضوں کی جانب سے ادویات نہ ملنے کی شکایت پر وزیر اعلی نے اسپتال انتظامیہ پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔

وزیر اعلی نے قطاروں میں کھڑے ہوئے مریضوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں مزید سہولیات فراہم کرنے کا کہا۔

کڈنی سنٹر ملتان کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات کی فراہمی مقدم ہے اربوں روپے کی لاگت سے جدید ترین اسپتال بنانے کا یہ مقصد نہیں کہ غریب مریضوں کو اپنی جیب سے ادویات خریدنی پڑے۔

انکا کہنا تھا کہ کڈنی سنٹر کی عمارت کے تعمیری نقائص دور کرنے کا مارچ میں کہا تھا مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوا جس پر ایس ڈی او بلڈنگ ایکسین اور ڈائریکٹر پلاننگ کو معطل کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store