ینگ ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے درمیان مذاکرات کامیاب، ڈاکٹرز کام پر واپس

ینگ ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے درمیان مذاکرات کامیاب، ڈاکٹرز کام پر واپس فائل فوٹو

درجنوں قمیتی جانیں جانے کے بعد پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کی آنکھیں کھل ہی گئیں،مسیحا کام پر واپس آگئے،سرکار نے بھی پندرہ روز ضائع کرکے ایک پھر گھٹنے ٹیک دئیے۔

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے،پندرہ روز میں کئی قیمتی جانیں جانے کے بعد مسیحاؤں نے ہٹ دھرمی ختم کر دی، حکومت نے حسب روایت پھر ہتھیار ڈال دئیے۔

ینگ ڈاکٹرز اور محکمہ صحت پنجاب کے درمیان مذاکرات بالاخر پندرہویں روز کامیاب ہوگئے،جس کے باعث صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں پندرہ روز سے جاری ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ہوگئی،اسپتالوں کی ایمرجنسی ان ڈور اور آؤٹ ڈور کے شعبوں میں کام شروع ہونے سے مریضوں اور انکے لواحقین کی مشکلات میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے محکمہ صحت نے سینٹرل انڈکشن پالیسی پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی ہے،ہڑتال کے دوران برطرف کیئے گئے ینگ ڈاکٹرز کی بحالی کا فیصلہ اکیڈمک کونسلز کریں گی۔

محکمہ صحت نے پندرہ روز کے دوران غیر حاضر چھہتر ڈاکٹروں کو معطل کیا،گیارہ لیڈی ڈاکٹرز کی تنخواہیں کاٹی گئیں،نو سو چھبیس نئے ڈاکٹر بھرتی کیے۔

install suchtv android app on google app store