پنجاب بھر میں عید سے پہلے ناقص مٹھائیوں کےخلاف کریک ڈاؤن

مٹھائیوں فائل فوٹو مٹھائیوں

لاہور، فیصل آباد اور راول پنڈی سمیت پنجاب بھر میں عید سے پہلے ناقص مٹھائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں ایک جبکہ راولپنڈی میں مٹھائیوں کے دو کارخانے سیل کرکے سینتیس من سے زیادہ مٹھائی اور پچیس من کھویا تلف کردیا۔

وحدت روڈ لاہور پر مٹھائی کی دکان پر چھاپا مار کر چھ من مضر صحت مٹھائی، دس من ناقص کھویا اوردیگر اجزا تلف کرکے دکان سیل کر دی گئی۔

پنجاب فوڈاتھارٹی کے مطابق مٹھائی میں لال بیگ سمیت کیڑے مکوڑے پائے گئے، تیار مٹھائیاں گندے فرش پر رکھی گئی تھیں۔

راولپنڈی میں بھی دو بیکریوں کے کارخانے سیل کردیے گئے اور اکتیس من ناقص مٹھائی اور سترہ من خام مال تلف کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store