تربوز کھانے کے 5 دلچسپ اور لذیز انداز

گرمیوں کے موسم میں تربوز جیسا پھل کسی نعمت سے کم نہیں، جو شاید لگ بھگ کو ہی بےحد پسند ہوگا۔ ایسے آگ برستے موسم میں تربوز ہمارے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا، میٹھے کے شوقین افراد بھی اس پھل کو کھانا پسند کرتے ہیں، یہ صرف اس گرمی کا من پسند پھل ہی نہیں بلکہ کافی اہم پھل بھی ہے۔

لیکن اگر ایک بات پر غور کیا جائے تو وہ یہ کے تربوز ایک مشہور پھل تو ہے لیکن اس کو الگ الگ انداز میں کم کھایا جاتا ہے، اسے کاٹ کر کھالیا جاتا ہے یا اس کا شربت بنا کر پی لیا جاتا ہے، لیکن جیسے سیب، کیلے اور آم جیسے پھلوں کو دیگر پکوان میں شامل کرکے منفرد انداز دیا جاتا ہے ویسے تربوز کو کسی کھانے میں شامل کرتے نہیں دیکھا گیا۔

اس لیے یہاں کچھ ایسی تراکیب دی گئی ہیں جن میں تربوز کو منفرد انداز میں کھایا جاسکتا ہے۔

ہم سب کے لیے ہی تربوز کو کسی اور ڈش میں شامل کرکے کھانا آسان نہیں، لیکن اگر صحیح انداز میں تربوز کو پیش کیا جائے تو یقیناً یہ کافی مزیدار لگے گا، تربوز کو پودینے اور لیموں کے ساتھ کھانے سے قبل کھائیں، یقیناً اس کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔

تربوز کا سلاد

تربوز کو فیٹا پنیر، زیتون، کینو اور سیب کے ساتھ ملا کر سلاد کی شکل دی جاسکتی ہے، اس کی ہلکی مٹھاس بھوک میں یقیناً بہت مزیدار لگے گی۔

تربوز کا شربت

تربوز کا شربت جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا، اس گرمی میں اس سے بہتر مشروب کوئی نہیں، اپنے اس شربت میں آپ پودینہ یا لیمو بھی شامل کرسکتی جس نے اس کا مزہ اور بڑھ جائے گا۔

تربوز کو فرائی کرلیں

ایک ایسی ڈش کے طور پر تربوز کو کبھی نہیں سوچا ہوگا، تاہم ایشیائی پکوانوں میں مرچیں اور مٹھاس برابر پسند کی جاتی ہے، اس لیے تربوز کو پکوان میں شامل کرنا ایک بہترین خیال ہوگا۔

آپ آلو کے چپس کی طرح تربوز کو کاٹ لیں اور انہیں فرائی کرلیں بس یاد رکھیں گا اپنی ڈش میں تربوز کو سب سے آخر میں شامل کریں تاکہ اس کا مزہ برقرار رہے۔

تربوز کی آئس کریم

تربوز میں موجود پانی اسے بہترین آئس کریم کی شکل دے سکتا ہے، اب آپ اس میں لائم کا مزہ شامل کریں یا صرف تربوز لیں، دونوں ہی انداز میں یہ بہترین میٹھی آئس کریم بنے گی۔

install suchtv android app on google app store