وزن کم کرنے کیلئے لوکی کا شربت انتہائی مفید

لوکی شربت فائل فوٹو لوکی شربت

اس کو عام طور پر کدو یا گِھیا کدو بھی کہا جاتا ہے، لوکی ایک ہلکی غذا ہے جو خود جلد ہضم ہوتی ہے اور اس دوران کسی قسم کی مشکل پیدا نہیں کرتی بلکہ دوسری غذاوں کو بھی ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ موسم گرما کی ایک اہم اور انتہائی مفید سبزی ہے۔

یوں تو قدرت نے تمام سبزیوں اور پھلوں میں انسانی جسم کی ضروریات اورعلاج کیلئے پیش بہا خزانے رکھے ہیں، ان سب میں لوکی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

لوکی کو زیادہ تر گوشت یا دال ڈال کر پکایا جاتا ہے، اس کا ذائقہ بہت لذیذ ہوتا ہے۔

لوکی : اس کو عام طور پر کدو یا گِھیا کدو بھی کہا جاتا ہے، لوکی ایک ہلکی غذا ہے جو خود جلد ہضم ہوتی ہے اور اس دوران کسی قسم کی مشکل پیدا نہیں کرتی بلکہ دوسری غذاوں کو بھی ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ موسم گرما کی ایک اہم اور انتہائی مفید سبزی ہے۔

یوں تو قدرت نے تمام سبزیوں اور پھلوں میں انسانی جسم کی ضروریات اورعلاج کیلئے پیش بہا خزانے رکھے ہیں، ان سب میں لوکی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ لوکی کو زیادہ تر گوشت یا دال ڈال کر پکایا جاتا ہے، اس کا ذائقہ بہت لذیذ ہوتا ہے۔

لوکی کا شمار وٹامنز اور توانائی بخشنے والی بہترین سبزیوں میں ہوتا ہے گوشت اور گرم مصالحہ نہ صرف اس کے ذائقے میں بلکہ اس کی تاثیر میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر دیتے ہیں۔

طب نبوی میں بھی اس کا استعمال گوشت کے ساتھ کافی مفید بتایا گیا ہے جبکہ کئی ڈاکٹروں اور حکیموں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ یہ کئی امراض میں ایک موثر دوا کا کام بھی سر انجام دیتی ہے۔

وزن کم کرنے کیلئے لوکی کا شربت اہم ہے

وزن کم کرنے کیلئے لوکی کا شربت اہم کردار ادا کرتا ہے، اسے بغیر چینی بنایا جائے، شربت بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک عدد لوکی کا چھلکا اتار کر اسے بھاپ (اسٹیم ) دے دیجئے اوراس کے بعد گلینڈر کر کے اس میں پودینہ اور لیموں اور حسب ذائقہ نمک بھی ڈال دیں اور دن مین دو مرتبہ پئیں۔؎

اس کے علاوہ وزن کی کمی کیلئے سفید زیرہ سو گرام ، اجوائن دس گرام، ان دونوں کو پیس کر ایک چھوٹا چائے کا چمچ کے برابر صبح شام استعمال کریں۔

سر درد اور دیگر بیماریوں میں لوکی کے فوائد

اگر آپ کے سر میں درد ہوتو تازہ لوکی کا گودا باریک کر کے سر پر لیپ کرنے سے درد چلا جاتا ہے۔ جن کا جگر کام نہ کرتا ہو وہ اس کو گلا کر پابندی کے ساتھ کھائیں توبہت جلد اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

ہلکی آنچ پر پکا ہوا لوکی کا سالن وٹامن اے اور بی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں فولادی اشیاء کیلشیم اور پوٹاشیم کی بھی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے۔

لوکی کھانے سے معدے کی تیزابیت اور جلن وغیرہ بڑی حد تک دور ہوجاتی ہے۔

لوکی میں معدنی اورروغنی اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کے لمحی حجم اور توانائیوں میں خاطر خواہ اضافہ کردیتے ہیں۔

تاہم جو لوگ اس نہایت مفید سبزی کو کھانے سے گریز کرتے ہیں یا تو پھر پسند نہیں کرتے انہیں ان تمام باتوں پر غور کرنا چاہیئے اور اپنی صحت کی خاطر اس کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیئے۔

install suchtv android app on google app store