بالوں کو گرنے سے روکنے کے قدرتی طریقے

بالوں کو گرنے سے روکنے کے قدرتی طریقے فائل فوٹو بالوں کو گرنے سے روکنے کے قدرتی طریقے

کیا آپ کنگھے میں عام معمول سے زیادہ بالوں کو دیکھ رہے ہیں؟ تو آپ تنہا نہیں، درحقیقت دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو عمر بڑھنے پر گنج پن کا سامنا ہوتا ہے۔

اب اس کی وجہ کچھ بھی ہوسکتی ہے جیسے ذیابیطس، وٹامن کی کمی، تناﺅ، نیند کی کمی یا دیگر امراض، مگر ایسا ہوتا ضرور ہے۔

یقیناً گنج پن کی جانب بڑھنا کس کو پسند ہوسکتا ہے مگر کچھ چیزوں کے ذریعے آپ اسے روک سکتے ہیں۔

تو اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے تو درج ذیل عادتوں کو اپنالیں۔

پروٹین کا خیال رکھیں

بال پروٹین سے بنتے ہیں اور اگر آپ کی غذا میں اس کی کمی ہو تو جسم کے لیے سر کے بالوں کو برقرار رکھنے میں جدوجہد کا سامنا ہوتا ہے، ناشتے میں انڈے، دوپہر اور رات کو کھانے میں مچھلی اور سرخ گوشت کا استعمال اتنا مشکل بھی نہیں۔ تاہم اگر گوشت پسند نہیں تو دالیں اور چنوں وغیرہ بھی پروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں۔

تناﺅ کو دور کریں

تناﺅ گھنے اور صحت مند بالوں کا دشمن ہوتا ہے، جس سے بچنے کے لیے مراقبہ، یوگا، چہل قدمی، ہنسنا ہسانا اور دیگر ہلکے پھلکے مشغلے تناﺅ کو دور رکھتے ہیں جس کے نتیجے میں گنج پن کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

مناسب نیند

کبھی بھی مناسب نیند کی اہمیت کو نظرانداز نہ کریں، ہمارا جسم اس وقت درست طریقے سے کام کرتا ہے جب رات کو سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند لی جائے، اس سے تمام جسمانی نظام ری چارج ہوجاتے ہیں جن میں بال بھی شامل ہیں، جب کوءشخص نیند کی کمی کا شکار ہوتا ہے تو اس کے لیے تیزی سے گرنا شروع ہوسکتے ہیں۔

بالوں کی غذا

ہر ممکن حد تک صحت بخش غذا استعمال کریں، جبکہ جنک فوڈ کو کم از کم اپنی غذا کا حصہ بنائیں، پراسیس غذائیں درحقیقت چینی اور نقصان دہ فیٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو جسم کے ساتھ بالوں پر بھی منفی اثرانداز ہوتی ہیں۔

مالش

گزشتہ سال کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ چوبیس ہفتوں تک روزانہ چار منٹ تک سر کی مالش بالوں کے گھنے پن میں اضافہ کرتی ہے، دراصل ایسا کرنے سے سر میں دوران خون بڑھ جاتا ہے جو بالوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

ناریل کا تیل

ہر کوئی جانتا ہے کہ ناریل کے تیل کا استعمال آپ کے بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے اور انہیں لمبا اور گہرا رکھنے میں مدد دیتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں ناریل کا تیل اور لیموں کا جوس ملا کر لگانے سے آپ اپنے بالوں کو لمبے عرصے تک سفید ہونے سے بھی روک سکتے ہیں۔

بالوں پر رحم کریں

یہ عام فہم کی بات ہے، گرم پانی سے سر دھونے سے گریز کریں، گرم ڈرائیر کو بھی بالوں سے دور رکھیں، ضرورت سے زیادہ بالوں پر کنگھا یا برش نہ پھیریں، معیاری شیمپو، کنڈیشنر اور دیگر مصنوعات کا استعمال کریں جبکہ جیل وغیرہ لگانے کی صورت میں بالوں کو لازمی وقفہ دیں۔

بالوں کی تراش خراش

ہر مہینے یا چھ ہفتوں کے دوران بالوں کو تراشنا ایک اچھا خیال ہے جس سے اسپلٹ اینڈز دور رہتے ہیں۔

انتظار مت کریں

اس وقت تک انتظار مت کریں جب بالوں میں گنج پن کے آثا نمایاں ہونے لگے، اوپر درج مشورے مردوں کے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں جن سے وہ بالوں کو صحت مند اور گھنا کرسکتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store